ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی: جھوٹے دستاویز کی بنیاد پر تیسری شادی کرنے والا ملزم  20سال بعد ہوا گرفتار

اڈپی: جھوٹے دستاویز کی بنیاد پر تیسری شادی کرنے والا ملزم  20سال بعد ہوا گرفتار

Sat, 12 Dec 2020 20:05:09    S.O. News Service

اڈپی،12؍دسمبر (ایس او نیوز) تیسری مرتبہ شادی کرنے کے لئے جھوٹے دستاویز استعمال کرنے کے الزام میں مطلوب محمد رفیق (44سال)نامی ملزم کو پولیس نے 20سال بعد گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق محمد رفیق مولور کا رہنے والا ہے۔ اس نے سال 2000عیسوی میں تیسری شادی کرنے کے لئے جماعت  کی تحویل والی مسجد کے لیٹر ہیڈ کا ناجائز استعما ل کیا تھا۔ اس تعلق سے شیروا پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا تھا۔مگر گزشتہ 20سال سے محمد رفیق لاپتہ تھا۔ اب  کرائم پی ایس آئی  گڈّیکر کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم الال میں موجود ہے اور اس کی دوسری بیوی کی بیٹی کا بیاہ ہونے والا ہے۔ اس پر کارروائی کرتے ہوئے پی ایس آئی نے لڑ کی کی شادی کی تقریب ختم ہونے کے بعد ملزم رفیق کو گرفتار کرلیا۔پھر ملزم کو عدالت میں پیش کیاگیا جہاں سے اس کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔


Share: